Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ماہ رمضان میں کاروباری ادارے و دوکانیں دیر تک کھلی رکھنے کی اجازت

ماہ رمضان میں کاروباری ادارے و دوکانیں دیر تک کھلی رکھنے کی اجازت

حیدرآباد 16 جون ( آئی این این ) کمشنریٹ آف لیبر نے 18 جون سے شروع ہونے والے ماہ رمضان المبارک کے دوران دوکانوں اور کاروباری اداروں کو مقررہ اوقات کے بعد بھی کھلی رکھنے کی اجازت دیدی ہے ۔ محکمہ لیبر نے ہدایت دی ہے کہ مقررہ اوقات کے بعد دوکانیں کھلی رکھنے پر ملازمین کو دوگنی اجرت دی جانی چاہئے ۔ اس کے علاوہ جو ملازمین اتوار اور عید کی تعطیلات میں کام کریں انہیں بعد کے ایام میں چھٹی دی جانی چاہئے ۔ علاوہ ازیں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے اوقات کار کسی بھی صورت میں 13 گھنٹے یومیہ سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں ۔ علاوہ ازیں خاتون ملازمین کو اضافی اوقات کار سے استثنی دیا گیا ہے اور کسی بھی خاتون ملازم کو رات 8 بجے کے بعد کام کیلئے نہیں روکا جانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT