Tuesday , January 23 2018
Home / Top Stories / ماہ رمضان کے موقع پر فساد متاثرین کیلئے امداد

ماہ رمضان کے موقع پر فساد متاثرین کیلئے امداد

پناہ گزینوں کوطیب ہاسپٹل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے ایک ماہ کا راشن اور بے گھر وںکوگھر کا اعلان

پناہ گزینوں کوطیب ہاسپٹل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے ایک ماہ کا راشن اور بے گھر وںکوگھر کا اعلان
شاملی،22؍جون(پریس ریلیز)ضلع کے پناہ گزیں کیمپوں میں آج اُ س وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب طیب ہاسپیٹل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیرمین حافظ محمد عاصم قاسمی اور ان کے رفقاء نے کہاکہ وہ ٹرسٹ کی طرف سے تمام متاثرین کوماہ رمضان میں روز مرہ کی کھانے پینے کی چیزیں مہیا کرائیں گے اور کیمپوںمیں نماز تراویح کا انتظام کیا جائے گا۔اطلاع کے مطابق ٹرسٹ کی ایک ٹیم نے حکیم محمد احمد کی رہنمائی میں ان کیمپوں کا سروے کرکے جائزہ لیا تھا،ٹرسٹ نے آج کیرانہ تحصیل کے ملک پور کیمپ میں علاقہ کے تمام کیمپوں کے منتظمین کی میٹنگ کی اور وہاں کے حالات جائزہ لیا۔اس موقع پر حافظ عاصم قاسمی نے کہا کہ ہر جھونپڑی میں پورے مہینہ کی اشیائے خوردنی کا فوڈ پیکٹ مہیا کرایا جائے گا اور یہ کام جلد ہی انجام کو پہنچ جائے گا،حافظ عاصم گاؤں روٹن کے اجڑے کیمپ کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے اور اعلان کیا کہ ٹرسٹ کی طرف سے زیر تعمیر مکانات میں روٹن کیمپ کو ترجیحی طور پر شامل کیا جائے گا،انھوں نے موسم گرما اور عین رمضان سے قبل کیمپ کو اس طرح اجاڑنے کی سخت الفاظ میں مذمّت کی اور کہا10ماہ پہلے ان لوگوں کی جو حالت تھی ،آج بھی وہی ہے ،سرکاری امداد اور معاوضہ کہاں ہے؟چیرمین موصوف نے سرکاری طور پر ان مظلومین کی طبی دیکھ بھال پر بھی سوالیہ نشان لگایا اور کہا کہ طیب ہاسپیٹل اس سمت میں بھی پیش قدمی کرے گا،ایک سوال کے جواب میں حافظ عاصم نے اُن لوگوں کو ہوش کے ناخن لینے کی تلقین کی جو یہ کہہ رہے ہیں کہ کیمپ میں مستحقین نہیں ہیں ،انھوں نے قوم سے شرعی بنیادوں پر گزارش کی کہ وہ ماہ مبارک جیسے خیر وبرکت کے مہینہ میں اپنے صدقات وزکوٰۃمیں ان متاثرین کا بھی خیال رکھیں۔

TOPPOPULARRECENT