Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ماہ صیام المبارک میں مسلمانوں کی عبادتوں سے دیگر ابنائے وطن کو بھی فائدہ

ماہ صیام المبارک میں مسلمانوں کی عبادتوں سے دیگر ابنائے وطن کو بھی فائدہ

ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کی دعوت افطار ، محمد محمود علی ، این نرسمہا ریڈی اور سوامی گوڑ کا خطاب
حیدرآباد۔16جون(سیاست نیوز) رمضان ایک مقدس مہینہ ہے جس میںمسلمان کھانا پانی ترک کرتے ہوئے عبادتوں کے ذریعہ اپنے رب کوراضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور مسلمانوں کی عبادتوں کا فائدہ دیگر ابنائے وطن کو بھی حاصل ہوتا ہے بالخصوص تلنگانہ جو گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے یہاں پر مسلمانوں کے ساتھ ملکر غیرمسلم برداران وطن بھی روزہ داروں کے لئے دعوت افطار کا اہتمام کرتے ہیں ۔چیرمن تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ نے صدر ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب کی نگرانی میں منعقدہ دعوت افطار کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ان خیالات کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعلی تلنگانہ الحاج محمد محمود علی ‘ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی‘ رکن تلنگانہ پبلک سروس کمیشن سی وٹھل‘ رکن اسمبلی محبو ب نگر سرینواس گوڑ‘ چیرمن تلنگانہ پریس اکیڈیمی الم نارائنا ‘ صدر ٹی جی اوزکرشنا یادو کے علاوہ دیگر نے بھی اس میںشرکت کی ۔ سوامی گوڑ نے مزیدکہاکہ رمضان کی طرح اگر مسلمان سال کے بارہ مہینہ عبادتوں اور اللہ کی رضا مندی کے لئے عبادتوں کا اہتمام کرتے ہیں تو دنیا اورموت کے بعد کی زندگی کا جو نظریہ مسلمانوں کے پاس ہے اس میںکامیابی حاصل کریں گے ۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست کے تمام مسلمانوں کو مقدس ماہ صیام کی برکتوں ‘ رحمتوں پر مبارکباد پیش کی اور ریاست کی ترقی خوشحالی کے لئے دعائیںمانگنے کی درخواست بھی کی ۔ جناب محمد محمود علی نے کہاکہ تلنگانہ گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے جہاں پر ہندومسلم مل جل کر خوشحال زندگی گذاررہے ہیں۔ پچھلے دوسالوں میں جس قسم کا پرامن ماحول تلنگانہ میںتیار ہوا ہے اس کا سہرہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے سکیولر نظریہ کے سر جاتا ہے ۔ تلنگانہ ایک ایسی واحد ریاست ہے جہاں سرکاری سطح پر ریاست کے تمام مساجد میں مسلمانوں کے لئے افطار کا اہتمام کیاجاتا ہے اسی طرح عیسائی اقلیت کے لئے بھی کرسمس کے موقع پر عیسائی طبقے میںکپڑوں کی تقسیم عمل میںآتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آصف جاہ صابع کے بعد چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائونے تلنگانہ میں تمام طبقات کے ساتھ انصاف اور یکساں سلوک کے نظریہ کو پروان چڑھایاہے ۔ این نرسمہا ریڈی نے بھی حکومت کی جانب سے ریاست کے تمام مسلمانوں کو مقدس ماہ صیام کی مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT