Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / ماہ صیام :مسجد نبویؐ کے 100 دروازے زائرین کیلئے کُھلے

ماہ صیام :مسجد نبویؐ کے 100 دروازے زائرین کیلئے کُھلے

مدینۃ المنورہ ۔6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مسجد نبویؐ کے انتظامی امور کے نگراں ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ماہ صیام کے دوران مسجد کے 100 دوازے زائرین کی آمد ورفت کی سہولت کے لیے دن رات کھلے رکھے گئے ہیں۔ ’العربیہ ‘ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی میں زائرین کی آمد ورفت کیلئے 10 ہنگامی دروازے بھی قائم کیے گئے تاکہ مسجد میں آنے والے نمازیوں اور روزہ داروں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مسجد نبوی میں آمد ورفت کے لیے ایک سو دروازوں کے کھلے رکھنے کے ساتھ ساتھ زائرین کو ہر قسم کا آرام وراحت پہنچانے کیلئے 600 ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔ جہاں تک مسجد نبوی کے تاریخی دروازوں کی تاریخی اہمیت کا سوال ہے تو مورخین کا کہنا ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ مسجد اپنے دست مبارک سے تعمیر کی تو اس کے صرف تین داخلی اور خارجی دروازے تھے۔ ایک دروازہ جنوب، دوسرا مغرب اور تیسرا مغرب کی سمت سے تھا۔ انہیں آج بھی باب الرحمہ، باب جبریل اور باب ابوبکر صدیقؓ کے ناموں سے یاد کیا جاتا ہے۔متذکرہ دروازے آج بھی انہی ناموں کے ساتھ موجود ہیں مگر انہیں آمد ورفت نہیں بلکہ صرف زیارت کے لیے کھولا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT