Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ماہ صیام میں ٹریفک پولیس سے مفت پارکنگ

ماہ صیام میں ٹریفک پولیس سے مفت پارکنگ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( ایجنسیز ) : پرانے شہر میں ماہ صیام کے دوران بھاری ٹریفک رہتی ہے جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے حیدرآباد ٹریفک پولیس نے کئی مقامات پر مفت پارکنگ کی سہولت مہیا کرنے کا منصوبہ بنائی ہے ۔ شہر کے دو بڑے مقامات خلوت میں موجود پنشن آفس اور قدیم منہدم شدہ چارمینار بس اسٹانڈ میں مفت پارکنگ کی سہولت رہے گی ۔ ٹریفک عہدیداروں نے میوہ فروش ٹھیلہ بنڈی رانوں سے بات چیت کی اور ٹریفک پولیس سے تعاون کرنے کی خواہش کی ۔ ڈی سی پی پولیس کے بابو راؤ نے یہ بات کہی ۔ ماہ رمضان میں ’ لب سڑک ‘ کئی میوہ کی دکانات لگتی ہیں جو ٹریفک کے بہاؤ میں خلل کا باعث بنتی ہیں ۔ جو افطار کے موقع پر ان میں زیادہ اضافہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام میں ٹریفک کو چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کی طرف قطعی جانے نہیں دیا جائے گا ۔ مفت پارکنگ سہولت مکہ مسجد کے قریب ، یاقوت پورہ فنکشن ہال اور فتح دروازہ کے قریب جہاں مصلی ادائیگی نماز کے لیے جمع ہوتے ہیں ۔ ڈی سی پی راؤ نے مزید کہا کہ مہدی پٹنم پر بھی اسی قبیل کی سہولت کے انتظامات کے لیے مساعی کی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT