Thursday , April 26 2018
Home / ہندوستان / مایاوتی دور حکومت : 7 چینی مل خریدنے والی کمپنیوں کیخلاف مقدمہ

مایاوتی دور حکومت : 7 چینی مل خریدنے والی کمپنیوں کیخلاف مقدمہ

لکھنؤ10نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے دور حکومت میں اترپردیش ریاست چینی کارپوریشن لیمیٹڈکی سات چینی ملیں بہت سستے میں خرید نے والی کمپنیاں تحقیقات میں فرضی نکلی۔ حکومت کو تحقیقاتی رپورٹ ملنے کے بعد کارپوریشن کے سربراہ منیجر ایس مپرانے گومتی نگر تھانہ میں فرضی کمپنیوں کے ڈائرکٹرز کے خلاف دھوکہ دہی کی دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ اس معاملے میں بڑے لوگوں کے نام سامنے آسکتے ہیں۔انسپکٹر آنند شکلا نے بتایا کہ ریاست چینی کارپوریشن لمیٹڈ کے تابع 10 موجودہ اور 11 بند چینی ملوں کو 2010۔11 میں فروخت کردیا گیا تھا۔ ان میں سے دیوریا، بریلی،لکشمی گنج اور ہر دوئی کی یو نٹ خریدنے کے لئے دہلی کی نمرتا مارکیٹنگ پرائیویٹ لیمیٹڈ کمپنی اور چھتولی وہ بارہ بنکی یونٹ خرید نے کے لئے گریاشوگرکمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ نے دعو ی پیش کیا تھا ۔دونوں کمپنیوں کے ڈائریکٹرز نے 2008-09کی بیلنس شیٹ لگائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT