Thursday , October 18 2018
Home / Top Stories / مایاوتی نے راجیہ سبھا کی پیشکش ٹھکرادی : آر جے ڈی

مایاوتی نے راجیہ سبھا کی پیشکش ٹھکرادی : آر جے ڈی

پٹنہ 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ جنتادل نے آج ادعا کیا کہ بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے انہیں راجیہ سبھا کیلئے منتخب کرنے کی پیشکش مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس وقت تک پارلیمنٹ جانا نہیں چاہتیں جب تک بی جے پی اقتدار میں ہے ۔ الیکشن کمیشن نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ راجیہ سبھا کی 58 نشستوں کیلئے جن میں بہار کی چھ نشستیں بھی شامل ہیں 23 مارچ کو انتخابات ہونگے ۔ بہار اسمبلی میں قائد اپوزیشن تیجسوی یادو نے کہا کہ جیسے ہی انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری ہوا انہوں نے مایاوتی کو فون کیا اور کہا کہ ہم انہیں راجیہ سبھا اپنے کوٹہ سے بھیج سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مایاوتی نے اس پر ان کا شکریہ ادا کیا تاہم کہا کہ وہ اس وقت تک پارلیمنٹ جانا نہیں چاہتیں جب تک بی جے پی اقتدار میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT