Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / مایاوتی کا راجیہ سبھا سے استعفیٰ منظور

مایاوتی کا راجیہ سبھا سے استعفیٰ منظور

نئی دہلی، 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی کا راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ آج منظور کر لیا گیا۔راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ مایاوتی نے ایک سطر کا استعفیٰ نامہ بھیجا تھا، جسے راجیہ سبھا کے چیرمین حامد انصاری نے منظور کرلیا۔ مایاوتی نے گزشتہ پیر کو راجیہ سبھا میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا اور بعد میں تین صفحات کا استعفیٰ نامہ انہوں نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو سونپا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ دلتوں پر مظالم کے مسئلے کو وہ ایوان میں اٹھانا چاہتی تھیں لیکن اس کے لئے انہیں مناسب وقت نہیں دیا گیا۔ڈپٹی چیرمین پی جے کورین نے کل ایوان میں مایاوتی سے اپنا استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایوان کے اراکین ان کا استعفیٰ نہیں چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT