Tuesday , April 24 2018
Home / Top Stories / مایاوتی کی موہن بھاگوت کے بیان پر تنقید

مایاوتی کی موہن بھاگوت کے بیان پر تنقید

PATNA, FEB 13 (UNI)- RJD activists burning RSS Chief Mohan Bhagwat in effigy during a demonstration in Patna on Tuesday. UNI PHOTO-114U

لکھنؤ۔ 13فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے فوج سے متعلق بیان کی نکتہ چینی کرتے ہوئے سرحد پر لڑنے والے جوانوں کا حوصلہ کمزور کرنے والا بتایا ہے ۔محترمہ مایاوتی نے آج یہاں جاری بیان میں بھاگوت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہند۔پاک سرحد پر لڑرہے جوانوں کے سامنے بڑے چیلنجز ہیں ایسے میں بھاگوت کا بیان جوانوں کا حوصلہ پست کرنے کرنے والا ہے ۔ انہیں بیان کے لئے ملک سے معافی مانگنی چاہئے ۔ انہوں نے طنز کیا کہ مسٹر بھاگوت اپنی تنظیم کے سوئم سیوکوں پر اتنا بھروسہ کرتے ہیں تو اپنی سیکورٹی کے لئے کمانڈوز کیوں لے رکھے ہیں ۔ سویم سیوکوں سے ہی اپنی حفاظت کیوں نہیں کرواتے ہیں۔خیال رہے کہ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مسٹر بھاگوت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو آر ایس ایس کے سویم سیوک 3 دن میں فوجی بن سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT