Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / ماینمار کے پناہ گزینوں کی مدد کیلئے میزورم کی مرکز سے درخواست

ماینمار کے پناہ گزینوں کی مدد کیلئے میزورم کی مرکز سے درخواست

ائزال ، 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میزورم کی چیف منسٹر لال تھنہاولا نے آج کہا کہ اس شمال مشرقی ریاست میں پناہ لینے والے ماینمار کے 1,440 باشندوں کو امداد پہونچانے مرکز سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔ ماینمار کے یہ افراد گزشتہ سال نومبر میں اُس ملک کی ریاست چن میں اراکان آرمی (عسکریت پسند گروپ) اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپوں کے بعد سرحد پار کرتے ہوئے میزورم پہونچے تھے۔ چیف منسٹر نے مرکز سے درخواست کی ہے کہ پناہ گزینوں کو مدد فراہم کی جائے جو 25 نومبر سے جنوبی ضلع لاؤنگتلائی کے تین پناہ گزیں کیمپوں میں مقیم ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی حکومت ان تمام پناہ گزینوں کی ماینمار واپسی کو یقینی بنانے کی مساعی کررہی ہے۔ پناہ گزینوں میں بدھی اور عیسائی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT