Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / مایوس کانگریس ترقی میں رکاوٹ:بی جے پی

مایوس کانگریس ترقی میں رکاوٹ:بی جے پی

نئی دہلی ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر کانگریس کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی نے آج کہا کہ اپوزیشن پارٹی ترقی کے راستہ میں ایک رکاوٹ کا کام کر رہی ہے اور صدر کانگریس سونیا گاندھی کی خاموشی پر جو انہوں نے اپنے قائدین کے پاکستان حامی اور دہشت گرد حامی تبصروں پر سخت اعتراض کیا۔ این ڈی اے حکومت پر تنقید کو مسترد

نئی دہلی ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر کانگریس کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی نے آج کہا کہ اپوزیشن پارٹی ترقی کے راستہ میں ایک رکاوٹ کا کام کر رہی ہے اور صدر کانگریس سونیا گاندھی کی خاموشی پر جو انہوں نے اپنے قائدین کے پاکستان حامی اور دہشت گرد حامی تبصروں پر سخت اعتراض کیا۔ این ڈی اے حکومت پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی کی زیر قیادت یکے بعد دیگرے حکومتوں نے ایسی ہی کارروائیوں پر انحصار کیا تھا۔ پنڈت نہرو سے لیکر اندرا گاندھی اور سابق یو پی اے حکومت تک ان کا یہی رویہ رہا تھا ۔ بی جے پی نے جمہوریت کے موضوع پر کانگریس پر وعظ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹی ’’آمرانہ‘‘ پالیسیوں پر عمل پیرا رہی تھی، اس لئے اسے ایسی نصیحتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔ بی جے پی کے قومی معتمد سریکانت شرما نے کانگریس کو یاد دہانی کی کہ نہرو کے دور میں اتنے آرڈیننس جاری کئے گئے تھے کہ انہوں نے آرڈیننسوں کی ’’ڈبل سنچری‘‘ بنائی تھی۔ اندرا گاندھی نے اکثریت حاصل رہنے کے باوجود کئی آرڈیننس جاری کروائے تھے، اس لئے کانگریس کو بی جے پی پر تنقید کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کی کہ راہول گاندھی نے ایک آرڈیننس کی نقل برسر عام چاک کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدبختانہ بات ہے کہ کانگریس قائدین کی جانب سے بار بار بی جے پی پر پاکستان حامی اور دہشت گرد حامی ہونے کا الزام عائد کرنے پر سونیا گاندھی خاموش رہیں۔

TOPPOPULARRECENT