Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / مبہم قوانین مقدمات کے التوا کی وجہ : وزیر اعظم

مبہم قوانین مقدمات کے التوا کی وجہ : وزیر اعظم

ممبئی 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مبہم قوانین جو مختلف توضیحات پیش کرتے ہیں وہ عدالتوں میں مقدمات کے التوا کی اصل وجہ ہیں۔ وزیر اعظم نے ایڈوکیٹس اسوسی ایشن آف ویسٹرن انڈیا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں مقدمات کے التوا میں رہنے کی اصل وجہ وہ قوانین ہیں جو 10,10 توضیحات پیش کرتے ہیں۔ ا

ممبئی 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مبہم قوانین جو مختلف توضیحات پیش کرتے ہیں وہ عدالتوں میں مقدمات کے التوا کی اصل وجہ ہیں۔ وزیر اعظم نے ایڈوکیٹس اسوسی ایشن آف ویسٹرن انڈیا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں مقدمات کے التوا میں رہنے کی اصل وجہ وہ قوانین ہیں جو 10,10 توضیحات پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر قوانین تیار کرنے کیلئے افردی قوت کی بھی کمی ہے ۔ انہوں نے قوانین کی تیاری میں پیشہ ور قانون دانوں کی مدد طلب کی اور کہا کہ انہوں نے تجویز کیا ہے کہ جو قوانین تیار کئے جائیں انہیں آن لائین پیش کرتے ہوئے رائے حاصل کی جائے تاکہ اس کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے اور ان میں خامیوں اور نقائص کو کم کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کے نتیجہ میں عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے

TOPPOPULARRECENT