Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / مبینہ فون ٹیپنگ ‘ مکل رائے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع

مبینہ فون ٹیپنگ ‘ مکل رائے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع

نئی دہلی 17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر مکل رائے فون ٹیپنگ معاملہ میں دہلی ہائیکورٹ سے رجوع ہوگئے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت اور مغربی بنگال حکومت ان کے فون ٹیپ کر رہی ہے ۔ سابق ترنمول کانگریس ایم پی حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ کولکاتہ اور دہلی میں ان کے قیام کے دوران گذشتہ چند ماہ سے ان کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے ۔ یہ درخواست جسٹس وبھو بھاکرو کی بنچ سے رجوع ہوئی ہے جنہوں نے اس پر سماعت 20 نومبر کو مقرر کی ہے ۔ ان کی درخواست میںاستداع کی گئی ہے کہ مکل رائے کے ٹیلیکام سرویس فراہم کرنے والوں ایم ٹی این ایل اور ووڈا فون کو ہدایت دی جائے کہ اگر انہیں ان کے فون کالس ٹیپ کرنے کوئی ہدایت دی گئی ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ ایڈوکیٹ کمار دشئینت سنگھ نے مکل رائے کی جانب سے یہ درخواست پیش کی ۔
شبیر شاہ مقدمہ، دلال کی ضمانت دینے سے عدالت کا انکار
نئی دہلی 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مبینہ حوالہ گتہ دار محمد اسلم وانی جسے 10 سال قدیم رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا، آج دہلی کی ایک عدالت میں اُسے ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کردیا اور کہاکہ جرم سنگین ہے چنانچہ اُسے رہا نہیں کیا جاسکتا۔ ایڈیشنل سیشنس جج سدھارتھ شرما نے وانی کی درخواست ضمانت پر مسترد کردی۔ اُسے 6 اگسٹ کو سرینگر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پونچھ میں پاکستانی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، فوجی زخمی
جموں 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک فوجی آج پاکستانی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ جموں اور پونچھ اضلاع میں خطہ قبضہ پر پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی مسلسل آج تیسرے دن بلااشتعال فائرنگ اور شلباری کے ذریعہ ایک فوجی کو زخمی کردیا۔ ہندوستانی فوج نے بھی اندھا دھند فائرنگ کا مؤثر جواب دیا۔

TOPPOPULARRECENT