Friday , May 25 2018
Home / ہندوستان / مبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان ، دلت برادری میں غم و غصہ

مبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان ، دلت برادری میں غم و غصہ

اٹاوہ، 04 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں اٹاوہ کے چکرنگر علاقے میں شرارتی عناصر نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا جس کے سبب دلت برادری میں غم و غصہ پھیل گیا۔چکرنگر کے ڈپٹی کلکٹر جتندر کمار شرواستو نے بتایا کہ آج علی الصبح شرارتی عناصر نے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کا ایک ہاتھ توڑدیا، اس کو دیکھ کر گائوں والوں میں شدید غم و غصہ کی لہر ڈوڑ گئی۔پولیس نے بتایا کہ کسی بچے کی شرارت سے مجسمہ کے ہاتھ کا پلاسٹر ٹوٹ گیا، جس کو ٹھیک کر دیا ہے ۔ پولیس نے اس معاملہ میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT