Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / متاثرہ خاتون ، بیٹی جیسی ہے

متاثرہ خاتون ، بیٹی جیسی ہے

خاطی پائے جانے پر بیٹے کو نہیں بخشوں گا : راویلا
حیدرآباد 8 مارچ (این ایس ایس) آندھراپرپردیش کے وزیر سماجی بھلائی راویلا کشور بابو نے کہا ہے کہ اگر ان کا بیٹا سشیل خاتون کو ہراسانی کے کیس میں خاطی پایا جاتا ہے تو وہ اس کو نہیں بخشیں گے اور یقینا اس کو انجام کا سامنا کرنا ہوگا۔ ریاستی وزیر ، اسمبلی میں آج اپوزیشن لیڈر جگن موہن ریڈی کی طرف سے اس مسئلہ کو اٹھانے جانے پر بیان دے رہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ متاثرہ خاتون بھی میری بیٹی جیسی ہے۔ سشیل کے خلاف بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں درج کئے جانے کی اطلاع کے بعد انھوں نے ہی اپنے بیٹے کو پولیس میں خودسپردگی کی ہدایت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT