Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / متاثرہ خاتون کے رشتہ دار کے قتل کے بعد کشیدگی

متاثرہ خاتون کے رشتہ دار کے قتل کے بعد کشیدگی

مظفر نگر ۔/22نومبر،( سیاست ڈاٹ کام) ضلع شیاملی کے موضع اکبر پور سونیٹی میں اجتماعی عصمت ریزی کا شکار خاتون کے ایک رشتہ دار کو گولی مار کر ہلاک کردینے کے بعد آج کشیدگی پھیل گئی جہاں پر پولیس اور پی اے سی عملہ کو متعین کردیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اجئے پال شرما نے بتایا کہ ضلع شیاملی میں کل بعض افراد نے 50سالہ برہما سنگھ کے مکان میں داخل ہوکر اسوقت گولی مار دی جب اس نے اپنی بھابی کے اجتماعی عصمت ریزی کیس سے دستبرداری سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ اس خاتون کی 4جولائی کو اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کی نعش جنگل میں دستیاب ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین کی صابر، مصطفے، مبین، مشہر، امجد، صوفیان اور پرویز کی حیثیت سے شناخت کرلی ہے جن کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT