Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / متاثرہ کسانوں کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

متاثرہ کسانوں کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

بھیوانی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت کے خلاف جارحانہ مہم کو ہریانہ میں کسانوں کے مسئلے تک لیجاتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج اُن کے مفادات کیلئے ’’جدوجہد‘‘ کا عزم کیا اور بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ غیرموسمی بارشوں اور طوفانی صورتحال کے متاثرین کیلئے بروقت معاوضہ کو یقینی بنائیں۔ ہریانہ کے متاثرہ

بھیوانی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت کے خلاف جارحانہ مہم کو ہریانہ میں کسانوں کے مسئلے تک لیجاتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج اُن کے مفادات کیلئے ’’جدوجہد‘‘ کا عزم کیا اور بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ غیرموسمی بارشوں اور طوفانی صورتحال کے متاثرین کیلئے بروقت معاوضہ کو یقینی بنائیں۔ ہریانہ کے متاثرہ علاقوں کو دورہ میں پریشانی سے دوچار کسانوں کے ساتھ جذباتی تعلق قائم کرتے ہوئے صدر کانگریس نے انھیں ’’اَن داتا‘‘ (کھانا دینے والے ) قرار دیا اور انھیں روزی روٹی کی فراہمی کیلئے متحدہ طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر کانگریس نے کہا ہے کہ مرکز اور ہریانہ میں برسر اقتدار بی جے پی حکومتوں کی ذمے داری ہے کہ غریب کسانوں کے مصائب و آلام پر توجہ دے اور مطالبہ کیاکہ حالیہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری میں فصلوں کے نقصانات سے متاثرہ کسانوں کو بروقت معاوضہ ادا کرے۔ انھوں نے کہا کہ آج ہمیں کسانوں کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہوتا ہے اور یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ کسانوں کو راحت پہنچائیں۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے ایسے وقت دیہاتوں کا دورہ کیا ہے جبکہ پارٹی نے کسانوں کے مسائل پر توجہ مرکوز کردی ہے۔ اور این ڈی اے حکومت کے متنازعہ حصول اراضیات بل کی مخالفت کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT