Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / متاثرین سیلاب کیلئے سیاست کی امداد قابل ستائش

متاثرین سیلاب کیلئے سیاست کی امداد قابل ستائش

رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کا تاثر، ایک لاکھ روپئے کا عطیہ

رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کا تاثر، ایک لاکھ روپئے کا عطیہ
حیدرآباد 16ستمبر (سیاست نیوز) کشمیر میں سیلاب کی تباہی نے جہاں لاکھو ںافراد کو بے گھر کردیا آج دنیا کے ہر علاقہ میں لوگ ٹی وی پر ان مناظر کو دیکھ کر اپنے آنسو نہیں روک پا رہے ہیں۔ آج ان مصیبت زدگان کیلئے حکومتوں کی جانب سے امدادی کام جاری ہے تاہم دور دراز کے علاقوں کے لوگ میں انسانیت کا درد رکھتے ہوئے اپنے اپنے انداز میں متاثرین تک امداد پہونچا رہے ہیں ۔ تلنگانہ ضلع نظام آباد حلقہ اسمبلی بودھن کی نمائندگی کرنیو الے محمد شکیل عامر رکن اسمبلی نے ان واقعات پر اپنے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے آج دفتر سیاست پہنچ کر مدیر سیاست جناب زاہد علی خان کو اپنی جانب سے اس کارخیر میں ریلیف کے کاموں کیلئے ایک لاکھ روپیہ کا چیک حوالہ کیا اور کہا کہ ملک کے کسی بھی حصہ میں جب بھی کوئی مصیبت آن پڑی تو روزنامہ سیاست متاثرین کی مدد کیلئے ہمیشہ آگے رہا ہے۔ آج کشمیر کے حالات کو دیکھتے ہوئے دلی تکلیف ہورہی ہے آفات سماوی سے متاثرہ افراد پر کیا گذر رہی ہوگی وہ وہی جانتے ہیں ہم لوگوں کو بھی چاہئے کہ اپنی طرز زندگی شمع کی طرح بسر کریں جو خود جل کر دوسروں کو روشنی دیتی ہے ۔ میں نے معمولی مدد کی ہے ہر صاحب استطاعت کو چاہئے کہ وہ اس ریلیف کے کام میں آگے بڑھے کیونکہ وہاں کی اس وقت جو حالت ہے ہر عام آدمی ٹی وی پر دیکھ رہا ہے جو زبان فاقوں کے ذائقہ سے آشنا ہو اس کیلئے تو سوکھی روٹی بھی نعمت ہے انسانیت کا تقاضہ ہے کہ بلا لحاظ مذہب و ملت ہر فردن ان متاثرین کی مدد کرے ۔ واضح رہے کہ محمد شکیل عامر کو رکن اسمبلی چند ماہ قبل منتخب ہوئے لیکن اپنے علاقہ میں برسوں سے فلاحی خدمات کے ذریعہ تمام طبقات میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں اور کسی بھی ضرورت مند کو جب ان کے پاس پہونچتا ہے تو خالی ہاتھ نہیں لوٹاتے ان کی غریب عوام کیلئے تڑپ ہی آج ان کو اس مقام پر لائی ان کے ہمراہ محمد غوث الدین سابق صدر نشین بلدیہ محمد عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ و ٹاون کنوینر محمد محمود ایڈوکیٹ محمد احتشام الدین ٹی آر ایس قائد موجود تھے ۔ جبکہ مسٹر شکیل عامر نے نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان کے ہمراہ جناب زاہد علی خان صاحب کو چیک حوالہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT