Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / متاثرین کی مدد نہ کرنے کے الزام سے بھی سلمان خان بری

متاثرین کی مدد نہ کرنے کے الزام سے بھی سلمان خان بری

ممبئی 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو 2002 ء کے ہٹ اینڈ رن مقدمہ میں بری کردینے کے بعد بامبے ہائی کورٹ نے آج اُنھیں حادثہ کے متاثرین کو بے سہارا چھوڑ دینے کے اور اُنھیں کوئی مدد فراہم نہ کرنے کے الزامات سے بھی بری کردیا۔ استغاثہ کے بموجب سلمان خان اُن کی ایس یو وی گاڑی کے مضافاتی علاقہ باندرہ میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد کو ٹکر دینے، ایک شخص کی ہلاکت اور 4 افراد کے زخمی ہوجانے کے بعد 28 ڈسمبر 2002 ء کو موقع واردات سے فرار ہوگئے تھے۔ حادثہ کے بعد یہاں عوام کا ہجوم جمع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ وہاں سے روانہ ہونے پر مجبور ہوگئے۔ جسٹس اے آر جوشی نے اپنے فیصلہ میں جس کی ایک نقل آج دستیاب ہوئی، کہاکہ حالانکہ یہ عدالت استغاثہ کو ذمہ دار قرار دیتی ہے کہ وہ اپنے الزامات ملزم اپیل کرنے والے (سلمان)  کے خلاف ثابت نہ کرسکی کہ وہ حادثہ کے وقت گاڑی چلا رہے تھے۔ اس کے بعد حقائق پر مبنی یہ موقف کہ وہ گاڑی میں موجود تھے اور اس حقیقت کی تردید نہیں کی جاسکتی چنانچہ دفعہ 134 قانون موٹر گاڑیاں کا اطلاق غیر ضروری ہے چنانچہ دفعہ 134 کے تحت الزامات کو بھی مسترد کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT