Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / متحدہ اے پی اسمبلی کے سابق اسپیکر این منوہر کانگریس سے مستعفی

متحدہ اے پی اسمبلی کے سابق اسپیکر این منوہر کانگریس سے مستعفی

حیدرآباد11ستمبر(یواین آئی)متحدہ آندھراپردیش کے سابق اسپیکرو کانگریس کے سینئر لیڈر این منوہر پارٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے پارٹی کی سرگرمیوں سے دوری بنائے ہوئے تھے ۔ انہوں نے جناسینا پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ جناسینا انہیں ضلع گنٹور کے تنالی حلقہ سے اسمبلی کا ٹکٹ دے گی۔این منوہر جون 2011میں متحدہ اے پی کے اسپیکر بنائے گئے تھے ۔این منوہر کے والد این بھاسکر راو،کانگریس کے سینئر ترین لیڈروں میں شمار کئے جاتے ہیں جنہوں نے متحدہ ریاست کے وزیراعلی کے طورپر خدمات انجام دی تھیں۔بتایاجاتا ہے کہ وہ کل جناسینا میں شمولیت اختیار کرلیں گے ۔سمجھاجاتا ہے کہ منوہر کے جناسینا میں شامل ہونے سے پارٹی کا کیڈر مزید مستحکم ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT