Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / متحدہ ریاست میں ملازمین کو آخری تنخواہ ادا کردی گئی

متحدہ ریاست میں ملازمین کو آخری تنخواہ ادا کردی گئی

حیدرآباد 24 مئی ( سیاست نیوز ) متحدہ آندھرا پردیش میں ملازمین نے آج اپنی آخری تنخواہیں حاصل کرلیں کیونکہ ریاست کی تقسیم کے یوم تاسیس کیلئے 2 جون کی تاریخ مقرر ہے جس کی وجہ سے متحدہ ریاست کا اکاونٹ ختم کرنے دونوں ریاستوں کیلئے نئے اکاونٹ نمبرس حاصل کرنے قبل از وقت بلکہ یہاں تک کہ یکم جون ایک یوم کی تنخواہ بھی بنک اکاونٹس میں منتقل کردی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام ملازمین کو اس ماہ گرانی الاونس میں اضافہ کو تنخواہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں پنشنرس کو انکے بینک اکاونٹس میں پنشن کی رقم منتقل کردی گئی جبکہ ملازمین کی ان تنخواہوں کی مقررہ تاریخ یعنی 24 مئی کو ادائیگی کو یقینی بنانے محکمہ ٹریژریز اینڈ اکاونٹس کے تمام دفاتر دو تین یوم سے 24 گھنٹے کارکرد رہے ۔ اس دوران سرورس کام کے دباؤ کی وجہ سے کچھ وقت کارکرد نہیں رہے جس کی وجہ سے تنخواہوں کی اجرائی میں کچھ تاخیر ہوئی ہ

TOPPOPULARRECENT