Sunday , September 23 2018
Home / عرب دنیا / متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا تعلقات کو بہتر بنانے کا عزم

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا تعلقات کو بہتر بنانے کا عزم

دبئی، 14 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب نے بھائی چارگی پر مشتمل دو طرفہ تعلقات میں اضافہ کا عزم ظاہرکیاہے ۔ذرائع ابلاغکے بموجب ابو ظہبی کے ولیعہد شہزادہ محمد بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات کی سرحد کے قریب العین میں سعودی عرب کے وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے اور بھائی چارگی کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کا عزم ظاہرکیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے فوج اور پولیس کے شعبوں میں موجودہ تعاون میں اضافہکے ساتھ ساتھ تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی ترقیات اور مشترکہ فکر و تشویش کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔غور طلب ہے کہ دونوں عرب ممالک نے چار دسمبر کو ثقافتی مسائل کے ساتھ ساتھ سیاسی، فوجی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اپنی پالیسیوں میں تال میل بڑھانے کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT