Sunday , April 22 2018
Home / عرب دنیا / متحدہ عرب امارات ایرپورٹ میں ایک ہندوستانی کا زبردستی داخلہ

متحدہ عرب امارات ایرپورٹ میں ایک ہندوستانی کا زبردستی داخلہ

دبئی ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی انجینئر جو متحدہ عرب امارات میں برسرکار تھا، شارجہ انٹرنیشنل ایرپورٹ پر خاموشی سے زبردستی داخل ہوگیا تاکہ ایک طیارہ میں سوار ہوسکے جس میں اس کی منگیتر وطن واپس جارہی تھی۔ ذرائع ابلاغ کی خبر کے بموجب شہری انتظامیہ نے ہندوستانی کی شناخت صرف ’’آر کے‘‘ بتائی ہے۔ اسے شارجہ پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اس نے ایرپورٹ کی دیوار پھلانگ کر صیانتی انتظامات کی خلاف ورزی کی تھی اور رن وے پر پہنچ گیا تھا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا تھا۔ تاہم پولیس نے کہا کہ اس انجینئر کی یہ کارروائی محبت سے مجبور ہوکر کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT