متحدہ عرب امارات میں شدید بارش

دبئی ،18دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی ہے اور شدید بارشوں کے بعد مختلف ریاستوں میں ژالہ باری، زمین کھسکنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔حکام نے عوام کو اس موقع پر مکانات میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں جن میں دبئی اور شارجہ سرفہرست ہیں ،صبح سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ،ریاست فجیرہ میں شدید بارش کے بعد سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ شارجہ کے قریب قلبہ روڈ پر زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا ہے لیکن خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ریاست العین میں شدید بارش اور ژالہ باری نے موسم سرد کر دیا ہے ۔ راس الخیمہ میں شدید بارش اور برفباری کی بھی اطلاعات ہیں۔دبئی اور دیگر ریاستوں میں شدید بارش جاری ہے جس کے بعد موسم سرد ہو گیا۔ متحدہ عرب امارات میں موسم کی یہ صورتحال کل تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT