Tuesday , January 16 2018
Home / عرب دنیا / متحدہ عرب امارات میں فوجی خدمات کالزوم

متحدہ عرب امارات میں فوجی خدمات کالزوم

دبئی۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات میں ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت تمام بالغ مردوں پر فوجی خدمات کا لزوم عائد کردیا گیا ہے ۔ امریکہ کے حلیف خلیجی وفاق کے شہریوں کو مسلح افواج میں بھرتی کیا جائے گا ۔ اس تجویز پر جاریہ سال سے ہی عمل آوری کی جائے گی۔ ایک عہدیدار نے سرکاری خبر رساں ادارہ وارم سے کہا کہ کل سے یہ اقدام شروع کردیا گیا ہے ۔ قانون کا مقصد شہریوں کے دلوں میں وفاداری اور قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے ۔ اس قانون کے تحت ہائی اسکول تعلیم کے بعد 18سے 30کی عمرتک تمام شہریوں پر 9ماہ تک فوجی خدمات انجام دینے کا لزوم عائد ہوگا ۔ ہائی اسکول کے ڈپلوما کے بغیر بالغ نوجوانوں کو دو سال تک فوجی خدمات انجام دینی ہوگی۔ امارات کی خواتین پر فوجی خدمات کی انجام دہی رضاکارانہ طور پر عائد ہوگی‘ اسے لازم نہیں کیا گیا ہے ۔ امارات شہری غیر ملکی مہمان کارکنوں سے زیادہ تعداد میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT