Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی شہری کی خودکشی

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی شہری کی خودکشی

دبئی۔26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی شہری نے جو متحدہ عرب امارات میں برسرکار تھا مبینہ طور پر چھت کے پھنکے سے پھانسی لیکر اپنی قیامگاہ واقع شارجہ میں خودکشی کرلی ۔ ابتدائی اطلاعات کے بموجب یہ 26سالہ شخص ایک تعمیراتی کمپنی میںملازم تھا ۔ اُس نجے برقی تار کے ذریعہ پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ خلیج ٹائمز کی خبر کے بموجب اُس کے کمرے میں مقیم دوسرے شخص نے شارجہ پولیس کو اُس کی نعش دیکھ کر اطلاع دی ۔ پولیس فوری موقع واردات پر پہنچ گئی اور نعش کو فارنسک لیباریٹری منتقل کردیا تاکہ مزید تحقیقات کے ذریعہ اُس کی موت کی وجہ معلوم کی جاسکے۔
اس شخص کے دوستوں اور رشتوں کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT