Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی لڑکا اے سی سی اے کاکمسن ترین رکن

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی لڑکا اے سی سی اے کاکمسن ترین رکن

دبئی ۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 18سالہ ہندوستانی لڑکا متحدہ عرب امارات میں کمسن ترین رکن برائے عالمی ادارہ برائے ماہر اکاؤنٹنٹ بن گیا ۔ اخباری اطلاعات کے بموجب انڈین ہائی اسکول دبئی کا گریجویٹ رام کمار رمن اپنے تین سالہ تجربہ کی اہلیت حاصل کرچکا ہے تاکہ چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹ اسوسی ایشن کا رکن بن سکیں ۔ خلیج ٹائمز کی اطلاع کے بموجب فی الحال رمن اے سی سی اے کا کمسن ترین رکن ہے ۔ اے سی سی اے کے مشیر تعلیمی برائے مشرقی وسطی ٰ ہیرت فٹ جیرالڈ نے کہا کہ اے سی سی اے کے امیدوار رکن عام طور پر اپنی اہلیت کی تکمیل 18سال کی عمر میں کرتے ہیں ۔ یہ امتحان تین مرحلوں پر مشتمل ہے جس میں معلومات ‘ مہارت ‘ ہنرمندی شامل ہیں ۔ جملہ14پرچے ہوتے ہیں ان پرچوں کو تین سال میں کامیاب کرنا ہوتا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT