Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / متحدہ عرب امارات میں 3پاکستانیوں پر اغوا اور حملے کی وارداتوں کا الزام

متحدہ عرب امارات میں 3پاکستانیوں پر اغوا اور حملے کی وارداتوں کا الزام

دبئی۔21فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کی پولیس نے دو ہندوستانیوں کے اغوا اور اُن پر حملہ کا الزام عائد کیا ہے۔ قبل ازیں ان پاکستانیوں نے دونوں ہندوستانیوں کی کار اور قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ تین پاکستانی شہریوں پر دو ہندوستانی کارکنوں پر پارکنگ کے مقام پر حملہ کرنے اُن کی کار ‘ نقد رقم اور قیمتی اشیاء چھین کر اُن کا اغوا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ 27سالہ اے جے ‘ 31سالہ کے ایم اور 26سالہ اے ایس نے مبینہ طور پر دو ہندوستانی کارکنوں پر حملہ کیا‘ ان کی گاڑی ‘ چیک بک ‘ کیمرہ ‘ طلائی چین اور 1600درھم ( تقریباً 30ہزار روپئے ) جولائی 2013ء میں سرقہ کرلئے تھے ۔ گلف نیوز کی خبر کے بموجب استغاثہ نے ان تینوں پر اغوا ‘ کار کا سرقہ ‘ حملہ اور چوری کا الزام عائد کیا ہے ۔ علاوہ ازیں دھمکیاں دینے اور جسمانی تشدد کا فرد جرم بھی پیش کیا ہے ۔ اغوا شدہ افراد کو قتل کردینے کی دھمکی دیتے ہوئے ملزمین نے پولیس سے ربط پیدا کیا تھا کے ایم اور اے ایس نے دبئی کی عدالت میں مقدمہ کی ابتدائی سماعت کے دوران بے قصور ہونے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ جیل کے وارڈن اے جے کو عدالت میں پیش کرنے سے قاصر رہے ۔

TOPPOPULARRECENT