متحدہ عرب امارات کوزمبابوے کے خلاف چار وکٹوںکی شکست

نیلسن۔19فبروری(سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں منعقدہ مقابلے میں زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے ورلڈ کپ کے پول بی کے میچ میں زمبابوے کے خلاف 285 رنز بنائے جو اس ٹیم کا ونڈے میں اعظم ترین اسکور رہا تاہم جوابی اننگز میں زمبابوے نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور م

نیلسن۔19فبروری(سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں منعقدہ مقابلے میں زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے ورلڈ کپ کے پول بی کے میچ میں زمبابوے کے خلاف 285 رنز بنائے جو اس ٹیم کا ونڈے میں اعظم ترین اسکور رہا تاہم جوابی اننگز میں زمبابوے نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں 286 رنز بنائے۔ولیمز نے زمبابوے کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے 65 گیندوں میں 76 رنز اسکور کئے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ کریگ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں میں 42 رنز بنائے۔ زمبابوے کی پہلی وکٹ 64 کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری جب سکندر رضا 44 گیندوں میں 46 رنز بنا کر توقیر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔متحدہ عرب امارات کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب ہیملٹن حریف بولر جاوید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ ہیملٹن صرف ایک رن بنا سکے۔زمبابوے کی تیسری وکٹ 112 کے اسکور پر گری جب ریگس 62 گیندوں میں 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کو توقیر نے آؤٹ کیا۔ زمبابوے کو بڑا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب کپتان برینڈن ٹیلر 44 گیندوں میں 47 رنز بنا کر توقیر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔قبل ازیں زمبابوے کے کپتان ایلٹن چیگمبورا نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے 285 رنز اسکور کئے۔ یہ متحدہ عرب امارات کا اب تک سب سے بڑا اسکور ہے اس سے قبل انھوں نے 2008 میں بنگلہ دیش کے خلاف 204 رن اسکور کئے تھے۔متحدہ عرب امارات کی طرف سے شامان انور نے 59 گیندوں پر 67 رنز بنائے اور خرم خان نے 77 گیندوں پر 45 رنز اسکور کئے۔متحدہ عرب امارات کا 1996 کے بعد عالمی ورلڈ کپ میں یہ پہلا میچ ہے۔ متحدہ عرب امارات کے کپتان محمد توقیر 41 سال کے ہیں اور وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر میں ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔توقیر احمد نے میچ سے پہلے کہا تھا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ایم سی جی میں میچ کھیل چکے ہیں اس لئے اب وہ پریشان نہیں ہیں۔متحدہ عرب امارات کی طرف سے امجد علی اور برنجر نے کھیل کا آغاز کیا۔ امجد علی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور سات رن بنا کر سلپ میں کیچ آوٹ ہو گئے۔ اس وقت متحدہ عرب امارات کا مجموعی سکور 26 رنز تھا۔

TOPPOPULARRECENT