Tuesday , April 24 2018
Home / عرب دنیا / متحدہ عرب امارات کے گھر میں آتشزدگی،7 فوت

متحدہ عرب امارات کے گھر میں آتشزدگی،7 فوت

دوبئی ۔ 22 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں آج ایک گھر میں بھڑک اُٹھنے والی آگ میں دھویں سے گھٹن کے سبب پانچ 5 سے 13 سال کی درمیانی عمر کے تقریباً سات بھائی بہن فوت ہوگئے ۔ متحدہ عرب امارات میں آتشزدگی کو روکنے حکام کی انتھک کوششوں کے باوجود ہر سال سینکڑوں واقعات پیش آتے ہیں لیکن اکثر واقعات میں شائد ہی کوئی زخمی یا فوت ہوتا ہے۔ مشرقی امارت فجیرہ میں پولیس نے کہاکہ صبح کی اولین ساعتوں کے دوران ماں اپنے گھر میں آگ اور دھویں کی بو سونگھ کر بیدار ہوئی تھی ۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’جب بچاؤ ٹیم اس گھر پر پہونچی سات بچے مردہ پائے گئے ۔ جن میں 5 اور 13 سال کی درمیانی عمر کے تین بیٹے اور چار بیٹیاں شامل تھیں۔ پولیس نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور مقامی افراد کو احتیاطی تدابیر کے طورپر اپنی عمارتوں میں دھواں اُٹھنے پر الارم بجانے والے آلات ’’ریموک ڈیٹکٹرس ‘‘ نصب کریں۔ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے شیخ محمد بن زائد نے ٹوئیٹر پر تعزیتی پیام جاری کیا جس میں سات بچوں کی موت پر گہری دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT