متحدہ عرب امارات ۔ قطر میں تازہ تنازعہ

دبئی ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے آج دعویٰ کیا کہ قطر کا لڑاکا جیٹ طیارہ جو متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا تھا، روک دیا گیا جبکہ قطر نے اس اطلاع کی تردید کی ہیکہ وہ متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں تھا۔ قطر کا دعویٰ ہیکہ وہ بین الاقوامی فضائی حدود سے گذرتے ہوئے بحرین جارہا تھا۔ اس طرح قطر اور چار عرب ممالک پر مشتمل متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا جو گذشتہ کئی ماہ سے قطر کا مقاطعہ کئے ہوئے ہیں۔ قطر کی جانب سے اقوام متحدہ میں شکایت کی گئی ہیکہ متحدہ عرب ا مارات کے طیارہ نے بین الاقوامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حفاظتی تنازعہ پیدا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT