Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / متحد اور پرامن میانمار کیلئے ہندوستانی سفارت کار کا زور

متحد اور پرامن میانمار کیلئے ہندوستانی سفارت کار کا زور

اقوام متحدہ ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کیلئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کے مشیر خاص اور ہندوستانی سینئر سفارت کار وجئے نمبیار نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پُرامن اور متحد میانمار کیلئے مختصر ایجنڈہ قائم کریں ۔وجئے جنہوں نے حالیہ دنوں میں ہندوستان کا دورہ کرنے کے ساتھ فسادات سے متاثرہ میانمار کا بھی دورہ کیا تھ

اقوام متحدہ ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کیلئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کے مشیر خاص اور ہندوستانی سینئر سفارت کار وجئے نمبیار نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پُرامن اور متحد میانمار کیلئے مختصر ایجنڈہ قائم کریں ۔وجئے جنہوں نے حالیہ دنوں میں ہندوستان کا دورہ کرنے کے ساتھ فسادات سے متاثرہ میانمار کا بھی دورہ کیا تھا جہاں مقامی عوام فسادات کی وجہ سے متاثر ہوئے، ان سے ملاقات بھی کی تھی۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارِک نے میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل کے حوالے سے وجئے نے کہا ہے کہ میانمار میں امن کو قائم کرنے اور عوام میں اعتماد کو بحال کرنے کیلئے ایک آسان ایجنڈہ اختیار کیا جائے۔ گزشتہ برس اپنے آٹھویں دورے پر وجئے نمبیار نے صدر تھین سین اور دیگر سینئر عہدیداروں سے ملاقات کرنے کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سفارت کاروں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں نوجوانوں اور خواتین کی تنظیموں کے ہمراہ امداد فراہم کرنے والی ایجنسیوں سے بھی انہوں نے اس ضمن میں ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT