متحرک گجرات چوٹی کانفرنس میں امریکہ شراکت دار ملک

گاندھی نگر 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ کی وجہ سے پیدا ہونے والی قربت کے پیش نظر امریکہ نے آج خواہش ظاہر کی کہ آئندہ متحرک گجرات چوٹی کانفرنس 2017 میں وہ ایک شراکت دار ملک کی حیثیت سے شرکت کرنا چاہتا ہے ۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل مقیم ممبئی ٹام وجدا نے کہا کہ امریکہ پہلی ہی ایک ر

گاندھی نگر 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ کی وجہ سے پیدا ہونے والی قربت کے پیش نظر امریکہ نے آج خواہش ظاہر کی کہ آئندہ متحرک گجرات چوٹی کانفرنس 2017 میں وہ ایک شراکت دار ملک کی حیثیت سے شرکت کرنا چاہتا ہے ۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل مقیم ممبئی ٹام وجدا نے کہا کہ امریکہ پہلی ہی ایک رسمی تجویز چیف منسٹر گجرات آنندی بین پٹیل کو اس سلسلہ میں روانہ کرچکا ہے ۔ یہ تجویز ساتویں چوٹی کانفرنس کیلئے ہے ۔ جبکہ امریکہ نے حکومت گجرات سے اپنے تمام سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے جبکہ مودی چیف منسٹر تھی اور اس نے پہلے چھ ماہ تک اُن کے سرکاری دورہ کے سلسلہ میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT