Wednesday , December 19 2018

متشکی شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) مشکوک شوہر کی ہراسانیوں سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ ایس کویتا جو پٹیل نگر عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن بھاسکر کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ کویتا کے کردار پر اس کا شوہر بھاسکر شک کرتا تھا اور اس بات پر اس خاتون کو ہراساں کرتا تھا اور آئے دن جسمانی و ذہنی اذیت کا شکار بناتا تھا ۔ اس کی شادی سال 2008 میں ہوئی تھی اور ان کا تین سالہ لڑکا بھی تھا ۔ اس کے شوہر کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی اجنبی شخص سے ناجائز تعلقات ہیں۔ اس خاتون نے روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر ہائی ٹیک سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT