Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / متصادم رویہ ترک کرنے مودی کو ڈگ وجئے سنگھ کا مشورہ

متصادم رویہ ترک کرنے مودی کو ڈگ وجئے سنگھ کا مشورہ

عادل آباد ۔ 16 ۔ اگست : ( پی ٹی آئی ) : کانگریس کے سینئیر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آج مشورہ دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کے لیے اپنا متصادم رویہ ترک کردیں ۔ ڈگ وجئے سنگھ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے پٹھان کوٹ حملہ اور بعد کے واقعات سے نمٹنے مرکز کے طریقہ کار پر بھی تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ ’ جموں و کشمیر میں بی جے پی اگرچہ پی ڈی پی کی حلیف ہے لیکن بنیادی مسائل پر دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے نہیں ہے ۔ یہ دونوں جماعتیں فقط اقتدار چاہتی ہیں ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے ماضی میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی ایک گھریلو و خاندانی تقریب میں وزیر اعظم مودی کی اچانک غیر معلنہ وغیر مقررہ شرکت کا مذاق اڑایا ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ ’انہوں ( مودی ) نے اپنی حلف برداری تقریب میں پاکستان ( نواز شریف ) کو مدعو کیا لیکن ( نواز شریف کے گھر ) شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے افغانستان کے دورہ سے وہ پاکستان پہونچ گئے ۔ جس کے دو دن بعد پٹھان کوٹ میں دہشت گرد حملہ ہوا ۔ جہاں چار یا پانچ دہشت گرد آئے تھے ۔ این آئی اے نے کہا کہ چھ دہشت گرد تھے ۔ لیکن صرف چار نعشیں دستیاب ہوئیں ۔ باقی دو دہشت گرد کہاں گئے؟ ‘ کانگریس لیڈر نے قبل ازیں عادل آباد میں کسانوں کی ایک ریالی سے خطاب کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT