Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / متعدد بی جے پی ایم ایل ایز کے پاس نفع بخش عہدے : اپوزیشن

متعدد بی جے پی ایم ایل ایز کے پاس نفع بخش عہدے : اپوزیشن

بھوپال ؍ رائے پور ۔ 22 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی کے 20 ارکان (عام آدمی پارٹی ) کو نفع بخش عہدوں پر فائز ہونے کی پاداش میں الیکشن کمیشن کی سفارش کے پیش نظر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے پس منظر میں اپوزیشن بالخصوص عام آدمی پارٹی نے دیگر ریاستوں میں بی جے پی کے کئی ارکان اسمبلی نفع بخش عہدوں پر فائز ہونے کاد عویٰ کیا ہے ۔ کانگریس کے بشمول اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ دہلی معاملہ کی نظیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے دیگر ریاستوں میں بی جے پی ایم ایل ایز کے خلاف بھی اسی طرح الیکشن کمیشن اور صدرجمہوریہ کارروائی کریں اور اُنھیں نااہل قرار دیں۔ بھوپال میں عام آدمی پارٹی کی مدھیہ پردیش یونٹ نے الیکشن کمیشن سے آج مطالبہ کیا کہ ریاست میں 116 بی جے پی ایم ایل ایز کو اسی موضؤع پر نااہل قرار دیا جائے ۔ وہاں برسراقتدار پارٹی نے اپوزیشن کے الزام کو خارج کردیا ہے ۔ عام آدمی پارٹی نے اس صمن میں الیکشن کمیشن کو یادداشت پیش کی ہے ۔ اُس نے کہا کہ بی جے پی کے 116 ایم ایل ایز کے خلاف دستور کی دفعات 191(1) اور 192 اور قانون عوامی نمائندگی 1951 کے تحت کارروائی کی جائے ۔ رائے پور میں اپوزیشن کانگریس نے آج مطالبہ کیا کہ چھتیس گڑھ اسمبلی کے گیارہ بی جے پی ایم ایل ایز کو بھی پارلیمنٹری سکریٹریز کے عہدوں پر فائز ہونے کی پاداش میں نااہل قرار دیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT