Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / متنازعہ اراضی کے خلاف شکایت

متنازعہ اراضی کے خلاف شکایت

یلاریڈی۔ 13 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر محکمہ صحرا آفس کے روبرو خالی اراضی پر تعمیراتی اجازت نہ دینے کیلئے منڈل سابق سرپنچ، شیخ محی الدین، محمد عبدالقدیر، سابق نائب سرپنچ عبدالنعیم، وارڈ ممبر راجو، VSS سابق چیرمین سنگیا نے ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ رومس سے شکایت کی ہے۔ تعمیرات کیلئے پنچایت سے ماضی میں جو اجازت دی گئ

یلاریڈی۔ 13 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر محکمہ صحرا آفس کے روبرو خالی اراضی پر تعمیراتی اجازت نہ دینے کیلئے منڈل سابق سرپنچ، شیخ محی الدین، محمد عبدالقدیر، سابق نائب سرپنچ عبدالنعیم، وارڈ ممبر راجو، VSS سابق چیرمین سنگیا نے ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ رومس سے شکایت کی ہے۔ تعمیرات کیلئے پنچایت سے ماضی میں جو اجازت دی گئی تھی، اسے سرپنچ و ارکان نے رد کردیا تھا اور پھر ان دنوں دوبارہ اس اجازت کو بحال کردیا ہے۔ اس لئے ضلع کلکٹر اسے رد کرسکتے ہیں، کیونکہ متنازعہ اراضی بھومووا کی تھی جسے ایک زمانہ پہلے محکمہ کے حوالے کی گئی تھی۔ اب اسے بھومووا سے رمیش ریڈی کے حامیوں نے خریدا غیرقانونی ہے اور اس قانون شکنی کیلئے DPO، DLPO ریوینیو عہدیداروں کا بھی رول ہے۔ ان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT