Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / متنازعہ امپائر ڈیرل ہیئرنے چوری کا اعتراف کرلیا

متنازعہ امپائر ڈیرل ہیئرنے چوری کا اعتراف کرلیا

سڈنی ۔24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ٹیم پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگانے والے امپائر ڈیرل ہیئر خود چور نکلے۔ کرکٹ کے آسٹریلیائی امپائر نے ایک دکان سے 9 ہزار ڈالر چرانے کا سڈنی کی عدالت میں اعتراف کر لیا۔ہیئر نے عدالت میں 18 ماہ کے اچھے رویے کا بانڈ بھی جمع کرا دیا۔ انہوں نے اسی دکان میں گھات لگائی جہاں وہ ملازمت کرتے تھے۔ ڈیرل ہیئر نے 2006 میں پاکستانی ٹیم پر بال ٹمپرنگ کا الزام بھی لگایا تھا۔ڈیرل ہیئر نے ہی پہلی مرتبہ سری لنکائی آف اسپنر مرلی دھرن کی گیند تھرو کے الزام پر نو بال قرار دی تھی۔ ناقص امپائرنگ پر ڈیرل ہیئر پر 2006 میں آئی سی سی نے پابندی بھی عایدکی تھی۔متنازعہ امپائر ڈیرل ہیئر نے اپنے کیرئیر میں 78 ٹسٹ ، 139 ونڈے اور چھ ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کی۔

TOPPOPULARRECENT