Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / متنازعہ جائیداد میں تجارتی مفاد نہیں تنڈولکر کی وضاحت

متنازعہ جائیداد میں تجارتی مفاد نہیں تنڈولکر کی وضاحت

نئی دہلی ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر سے رکن راجیہ سبھا بننے والے سچن تنڈولکر نے آج تصدیق کی کہ انہوں نے ایک میٹنگ میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے مسوری میں واقع ایک تفریح گاہ کے تعلق سے اپنے ایک دوست کو درپیش مسائل حل کرنے میں مدد کی کوشش کی ۔ اس ضمن میں اخباری اطلاعات پر ردعمل میں تنڈولکر کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرکٹر کا لانڈر کنٹونمنٹ میں جہاں یہ جائیداد واقع ہے، کوئی معاشی مفاد نہیں ہے۔ بیان کے مطابق تنڈولکر نے ہمیشہ قانون ارض کو مقدم رکھنے کی تائید و حمایت کی ہے اور یہ بھی چاہا ہیکہ تمام فریقوں کو اپنا نکات نظر پیش کرنے کا منصوبہ موقع دیا جائے۔ اس کے سواء ان کا اس معاملہ میں کوئی مفاد نہیں۔

ماؤنواز لیڈر گورچکرورتی
سات سال بعد رہا
کولکتہ۔/19جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر ماؤ نواز لیڈر و ترجمان گورچکرورتی کو تمام الزامات سے بری ہونے کے بعد آج رہا کردیا گیا ہے۔ سیشن کورٹ کے جج کم کم سین نے انہیں تمام الزامات سے بری کردیا۔ جانچ ایجنسیاں ان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہیں سات سال بعد رہا کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT