Sunday , January 21 2018
Home / سیاسیات / متنازعہ لیڈر سادھو یادو سے چیف منسٹر بہار کی ملاقات پر اعتراض

متنازعہ لیڈر سادھو یادو سے چیف منسٹر بہار کی ملاقات پر اعتراض

پٹنہ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )مکر سنکرانتی فیسٹیول کے موقع پر راشٹریہ جنتادل سربراہ لالو پرساد یادو کے متنازعہ برادر نسبتی سادھو یادو کے مکان چیف منسٹر بہادر جتن رام مانجھی کے جانے پر ایک اور تنازعہ کھڑا ہوگیا جس پر حکمران جنتادل متحدہ نے کہا کہ مانجھی کو اس طرح کی سرگرمیوں سے باز آجانا چاہئے کیونکہ حکومت اور پارٹی کو رسواء ہونا پڑ

پٹنہ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )مکر سنکرانتی فیسٹیول کے موقع پر راشٹریہ جنتادل سربراہ لالو پرساد یادو کے متنازعہ برادر نسبتی سادھو یادو کے مکان چیف منسٹر بہادر جتن رام مانجھی کے جانے پر ایک اور تنازعہ کھڑا ہوگیا جس پر حکمران جنتادل متحدہ نے کہا کہ مانجھی کو اس طرح کی سرگرمیوں سے باز آجانا چاہئے کیونکہ حکومت اور پارٹی کو رسواء ہونا پڑ رہا ہے چیف منسٹر نے مکر سنکرانتی تہوار کے دوران دانا پور میں واقع انیرود پرساد عرف سادھویادو کے مکان کا دورہ کیا تھا۔ جنتادل متحدہ کے ترجمان نیراج کمار نے کہا کہ چیف منسٹر کا یہ دعوی ہیکہ نتیش کمار کے ششان (بہترین حکمرانی) کے پروگرام کو آج بڑھا رہے ہیں کیا یہ بہترین حکمرانی کا طریقہ ہیکہ چیف منسٹر ایک مجرمانہ پس منظر رکھنے والے شخص کے مکان کا دورہ کریں؟ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کو یہ میرا مشورہ ہیکہ بہارنتیش کمار کے شروع کئے گئے ششان پروگرام پر سخت سے عمل آوری کریں اور اس طرح کی سرگرمیوں کو ترک کردیں جس کے باعث پارٹی اور حکومت کی شبہہ مسخ ہوتی ہے ۔ دریں اثناء سادھو یادو نے چیف منسٹر مانجھی کے شخصی دورہ پر جنتادل متحدہ کے منفی نقطہ نظر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ دھمکی دی کہ پارٹی ترجمان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ سب سے پہلے نتیش کمار

اور لالو پرساد یادو یہ وضاحت کریں کہ بہار میں اننت سنگھ، محمد شہاب الدین ،پپو یادو ،پربھونا تھ سنگھ اور سنیل پانڈے جیسے لوگوں کو تعاون سے وہ کونسی بہترین حکمرانی لانا چاہتے ہیں جن کے خلاف سینکڑوں مجرمانہ کیس درج ہیں ۔ مسٹر سادھو یادو نے بتایا کہ میرے خلا ف ایک بھی مجرمانہ کیس نہیں ہے ایسے میں جنتادل متحدہ کے ترجمان کس بنیاد پر میرے خلاف لب کشائی کررہے ہیں۔تاہم راشٹریہ جنتادل نے چیف منسٹر کے دورہ کو شخصی معاملہ قرار دیا اور کہا کہ اسے کوئی سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے ۔ آر جے ڈی مقننہ پارٹی لیڈر عبدالباری صدیقی نے کہا کہ کسی کو بھی کسی کے گھر جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے جبکہ فیسٹیول کے موقع پر چیف منسٹر اگر کسی کے مکان شخصی حیثیت سے جاتے ہیں تو سیاسی مفہوم نہیں نکالنا چاہئے آر جے ڈی کے ریاستی ترجمان مندریکا سنگھ یادو نے اس نقطعہ نظر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں قابل اعتراض کیا ہے؟ چیف منسٹر جتن کمار مانجھی کل شام شری ڈی (مہاراشٹرا) کیلئے روانہ ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT