Monday , June 18 2018
Home / دنیا / متنازعہ ملائیشیائی قائد انور ابراہیم کی دختر ضمانت پر رہا

متنازعہ ملائیشیائی قائد انور ابراہیم کی دختر ضمانت پر رہا

کوالا لمپور 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)متنازعہ ملائیشیائی قائد انور ابراہیم کی بڑی دختر کو جنہیں تحقیر عدالت کے جرم میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا‘ضمانت پر رہا کردیاگیا ۔ 34 سالہ نور عزاب جورکن پارلیمان کے علاوہ پیوپلز جسٹس پارٹی کی نائب صدر بھی ہیں‘ کو ملک کے سیڈیشن ایکٹ کے تحت کل گرفتار کیا گیا تھا۔ دریں اثناء نور کے وکیل آرسر ی

کوالا لمپور 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)متنازعہ ملائیشیائی قائد انور ابراہیم کی بڑی دختر کو جنہیں تحقیر عدالت کے جرم میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا‘ضمانت پر رہا کردیاگیا ۔ 34 سالہ نور عزاب جورکن پارلیمان کے علاوہ پیوپلز جسٹس پارٹی کی نائب صدر بھی ہیں‘ کو ملک کے سیڈیشن ایکٹ کے تحت کل گرفتار کیا گیا تھا۔ دریں اثناء نور کے وکیل آرسر ینواسا نے بتایا کہ نور کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے اور انہیں اندرون ایک ماہ پولیس سے رجوع ہونا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ پارلیمنٹ میں نور نے اپنے والد کی تقریر کے کچھ اقتباسات پڑھ کر سنائے تھے جس میں انہوں نے 2008 ء میں اغلام بازی کے ایک معاملہ میں اُن کی (انور) گرفتاری اور سزا پر تنقید کی تھی۔ نور نے اپنے والد کی تقریر کے یہی اقتباسات پڑھ کر سنائے جسے پولیس نے تحقیر عدالت سے تعبیر کیا کیونکہ اس طرح نور نے ملک کی عدلیہ کا مضحکہ اُڑایا تھا۔ رہائی کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نور نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خالد ابوبکر نے اپنے اختیارات کا بے جا استعمال کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا تھا۔ 67 سالہ انور ابراہیم کو 2008 ء میں اپنے ہی ایک ماتحت کے ساتھ ہم جنس پرستی کا مرتکب پایا گیا تھا اور سزا سنائی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT