Sunday , February 25 2018
Home / شہر کی خبریں / متنازعہ ویڈیو وائرل، اے ایس آئی معطل

متنازعہ ویڈیو وائرل، اے ایس آئی معطل

حیدرآباد 14 نومبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ضلع جوگولمبا گدوال میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر آرمڈ ریزرو ونگ کو سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معطل کردیا گیا۔ اس میں دکھایا گیا کہ وہ پلنگ پر لیٹے ہوئے ہیں اور خاتون ہوم گارڈ اُن کی پیٹھ دبارہی ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس حیدرآباد رینج ایم اسٹیفن رویندر نے بتایا کہ اے ایس آئی حسن کو اُن کے غیر شائستہ رویہ کی بناء معطل کیا گیا۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور کل ٹی وی چیانلس پر نشر کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT