Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / متنازعہ ویڈیو کے استعمال پر 2 افراد کے خلاف کیس،بی جے پی کی انتخابی مہم میں فسادات کا تذکرہ

متنازعہ ویڈیو کے استعمال پر 2 افراد کے خلاف کیس،بی جے پی کی انتخابی مہم میں فسادات کا تذکرہ

میرٹھ ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پولیس نے موضع فرید پور میں 2 افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے جو کہ بی جے پی امیدوار سنگیت سوم کی انتخابی مہم میں مظفر نگر فسادات 2013 میں پارٹی لیڈر کی گرفتاری اور دادری واقعہ 2015 میں ان کی اشتعال انگیز تقریر کی ویڈیو کا استعمال کررہے تھے ۔ پولیس نے ایک گاڑی اور سی ڈی کو ضبط کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک کیس درج کرلیا ہے ۔ یہ ویڈیو کوال کی ہلاکتیں ، موضع کھیرا میں مہاپنچایت اور مظفر نگر فسادات کے دوران موضع سلوی میں سنگیت سوم کی گرفتاری پر مشتمل تھی ۔ گرفتار شدگان کی شناخت ڈرائیور ویریندر کمار اور چندرا شیکھر سنگھ کی حیثیت سے کی گئی جب کہ فرید پور بی جے پی امیدوار کا آبائی مقام ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ بی چندرا کلا نے بتایا ایس ڈی ایم میرٹھ سے ایک تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی جس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

 

بارہ بنکی میں کنٹراکٹرکا قتل
بارہ بنکی 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 30 سالہ شخص کو موٹر سیکل پر سوار 3 حملہ آوروں نے ذاتی خصومت کی بناء گولی مارکر ہلاک کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ موٹر سیکل پر سوار 3 نوجوانوں نے کل شب کوتوالی پولیس اسٹیشن کے حدود میں نیشنلسٹ کراسنگ پر آکاش جیسوال پر 4 راؤنڈ فائرنگ کردی۔ انھیں فی الفور ڈسٹرکٹ ہاسپٹل سے رجوع کرنے پر مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ حالیہ ایک کنٹراکٹ کے ہراج پر تنازعہ کے باعث قتل کیا گیا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT