Thursday , May 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / متنازعہ گول پرٹیم کا مالک پستول کے ساتھ میدان میں داخل

متنازعہ گول پرٹیم کا مالک پستول کے ساتھ میدان میں داخل

ایتھنز۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یونان میں فٹبال سوپر لیگ میچ کے دوران متنازعہ گول پر ایک ٹیم کا مالک پستول لے کر میدان میں گھس گیا۔اے ای کے ایتھنز سے میچ کے دوران پی اے اوکے کے ڈیفینڈر فرنانڈو واریلا کی جانب سے کیا جانے والا گول شروع میں آف سائیڈ قرار دیا گیا، جس پر میزبان ٹیم نے جب احتجاج کیا تو حریف ٹیم اے ای کے 90 منٹ میں کھیل ادھورا چھوڑ کر باہر آنے لگی جس پر پی اے او کے کے روسی نژاد مالک ایون سیواڈس پستول کے ساتھ میدان میں آئے۔ حریف کھلاڑیوں نے اس واقعہ پر کہا کہ انھوں نے دھمکیاں دی جبکہ ایون کے ترجمان نے اس سے انکار کیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے ایون کے اسلحہ کے ساتھ میدان میں گھسنے پر وارنٹ جاری کردیا ہے۔ حکومت نے اس تنازعہ پر پوری لیگ کو ہی معطل کردیا جو اب نئے ضوابط طے ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT