Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / متوفیہ خاتون کے خلاف بیٹے کے قتل کا معاملہ درج

متوفیہ خاتون کے خلاف بیٹے کے قتل کا معاملہ درج

تھانے ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسی خاتون جس نے مبینہ طور پر ایک کنویں میں چھلانگ لگاکر حودکشی کرلی تھی اس کے خلاف ایک معاملہ درج کیا گیا ہے کہ اس نے خودکشی سے قبل اپنے 15 ماہ کے بیٹے کا قتل کردیا تھا ۔ 20 جون کو موضع وڈاولی ۔ ڈونگری پاڑہ کے لوگوں کو خاتون کی نعش دستیاب ہوئی تھی جس کی شناخت 20 سالہ کاجل ولولی کی حیثیت سے ہوئی تھی اور

تھانے ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسی خاتون جس نے مبینہ طور پر ایک کنویں میں چھلانگ لگاکر حودکشی کرلی تھی اس کے خلاف ایک معاملہ درج کیا گیا ہے کہ اس نے خودکشی سے قبل اپنے 15 ماہ کے بیٹے کا قتل کردیا تھا ۔ 20 جون کو موضع وڈاولی ۔ ڈونگری پاڑہ کے لوگوں کو خاتون کی نعش دستیاب ہوئی تھی جس کی شناخت 20 سالہ کاجل ولولی کی حیثیت سے ہوئی تھی اور دونوں ماں بیٹے کی نعش کنویں کی سطح پر تیرتی ہوئی پائی گئی تھیں۔ تلاسری پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سنیل گوانکر نے یہ بات بتائی ۔

پولیس نے ابتدائی طور پر حادثاتی موت کا معاملہ درج کرتے ہوئے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ تحقیقات کے بعد پو لیس نے کاجل کے شوہر 21 سالہ ساگر کو ایسے حالات پیدا کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا جس سے کاجل کے پاس سوائے خودکشی کے کوئی اور متبادل نہیں تھا ۔ تاہم گزشتہ شب متوفیہ کے سسر سریش ولوی نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ کاجل نے خودکشی سے قبل اپنے بیٹے کا قتل کردیا تھا جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد اس بات کی توثیق ہوگئی کہ 15 ماہ کے لڑکے کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا ۔ سسر کی شکایت پر پولیس نے متوفیہ کے خلاف معاملہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT