Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / متوفی دلت اسکالر کے حامیوں پر آر ایس ایس کا حملہ

متوفی دلت اسکالر کے حامیوں پر آر ایس ایس کا حملہ

ممبئی ۔ 25 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی خودکشی کے خلاف مظاہرین کی ایک احتجاجی جلوس پر آر ایسایس کارکنوں نے حملہ کردیا جس پر دونوں گروپس علاقہ دھاروں میں متصادم ہوگئے ۔ پو لیس نے بتایا کہ کل پیش آئے اس واقعہ میں ایک درجن افراد کے خلاف گڑبڑ اور تشدد برپا کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلیا گیا ۔ جسٹس فار روہت جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیانر تلے دھاروی کے مختلف گروپس بشمول نیشنلسٹ فورم نے یہ احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس کے دوران آر ایس ایس کارکنوں نے پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں کم از کم ایک درجن مظاہرین زخمی ہوگئے ۔ تاہم بی جے پی لیڈر اور مقامی رکن اسمبلی تامل سیلوں نے الزام عائد کیا کہ نیشنلسٹ فورم سے وابستہ طلباء اچانک آر ا یس ایس آفس کے قریب ٹھہر گئے اور عظیم قیادت کے بارے میں غیر شائستہ ریمارکس کئے ۔ آر ایس ایس والینٹرس نے احتجاجیوں کو چلے جانے کیلئے کہا لیکن احتجاجیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث دونوں گروپس میں تصادم ہوں۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر منیش پاٹل نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کروائے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT