Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / متوفی فلپ ہیوز 13 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل

متوفی فلپ ہیوز 13 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل

ایڈیلیڈ ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے افتتاحی دن ایڈیلیڈ اسٹیڈیم پر جذباتی مناظر دیکھے گئے جب میزبان آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے متوفی ساتھی فلپ ہیوز کو پراثر خراج عقیدت ادا کیا۔ انہیں 13 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل رکھا گیا۔ فلپ ہیوز آسٹریلیا کے کرکٹ شائقین میں ہمیشہ ’’63 ناٹ آوٹ‘‘ کے

ایڈیلیڈ ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے افتتاحی دن ایڈیلیڈ اسٹیڈیم پر جذباتی مناظر دیکھے گئے جب میزبان آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے متوفی ساتھی فلپ ہیوز کو پراثر خراج عقیدت ادا کیا۔ انہیں 13 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل رکھا گیا۔ فلپ ہیوز آسٹریلیا کے کرکٹ شائقین میں ہمیشہ ’’63 ناٹ آوٹ‘‘ کے نام سے یاد رہیں گے۔ ڈیوڈ وارنر نے آج اپنے 63 رنز کی تکمیل پر بیاٹ لہراتے ہوئے آسمان کی طرف دیکھا۔ اس طرح انہوں نے اپنے متوفی ساتھی ہیوز کو خراج عقیدت ادا کیا۔ اسٹیون اسمتھ نے بھی ایسا ہی کیا اور کیاپ لہراتے ہوئے خراج عقیدت ادا کیا۔ واضح رہے کہ ہیوز بمشکل دو ہفتہ قبل شف فیلڈ شیلڈ گیم کے دوران سین ایباٹ کے باونسر پر زخمی ہونے کے سبب فوت ہوگئے تھے اس وقت ان کا انفرادی اسکور 63 رنز تھا۔ ہیوز کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ کبھی ہوش میں نہ آسکے اور 27 نومبر کو فوت ہوگئے جس سے کرکٹ کی دنیا پر سکتہ طاری ہوگیا تھا۔ ایڈیلیڈ اسٹیڈیم میں آج کھیل کے آغاز سے قبل شائقین نے لگاتار 63 سکنڈس تک تالیاں بجاتے ہوئے آنجہانی کرکٹر کو خراج عقیدت ادا کیا۔ کئی شائقین 25 سالہ متوفی ہیوز کے پوسٹرس لہرا رہے تھے جبکہ ہیوز کی ٹیم کے ساتھی کرکٹرس کے ٹی شرٹس پر ہیوز کی کیاپ نمبر 408 کی تصاویر تھی۔ ہیوز آسٹریلیائی ٹیم کے 408 ویں کھلاڑی تھے۔

TOPPOPULARRECENT