Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / متوفی لڑکے کے افراد خاندان کو 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء

متوفی لڑکے کے افراد خاندان کو 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء

واقعہ پر چیف منسٹر کے سی آر کا اظہار دُکھ، غیرجانبدارانہ تحقیقات کا اعلان

واقعہ پر چیف منسٹر کے سی آر کا اظہار دُکھ، غیرجانبدارانہ تحقیقات کا اعلان
حیدرآباد۔/9اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مہدی پٹنم ملٹری ایریا میں مبینہ طور پر فوجیوں کی جانب سے زندہ جلائے جانے والے کمسن لڑکے محمد مصطفی الدین کے ارکان خاندان کیلئے 5لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ چیف منسٹر نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔چیف منسٹر کے دفتر کے مطابق کے سی آر نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اس واقعہ کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں اور ہدایت دی کہ اس معاملہ کی جامع تحقیقات کی جائیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت اس واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے خاطیوں کا پتہ چلائے گی۔ انہوں نے ارکان خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے 5لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ چیف منسٹر اور حکومت کی جانب سے وزیر ایکسائیز پدما راؤ نے متوفی لڑکے کے ارکان خاندان سے ملاقات کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ مبینہ طور پر فوجیوں کی کارروائی میں شدید طور پر جھلس جانے والا کمسن لڑکا آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے اس واقعہ میں پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مکمل غیرجانبداری کے ساتھ تحقیقات کریں اور حقیقی خاطیوں کا پتہ چلائے۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ کسی بھی طرح صورتحال کو بگڑنے نہ دیں اور امن و ضبط کی برقراری کیلئے ہر ممکن احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔ چیف منسٹر کو پولیس عہدیداروں نے شہر میں امن و ضبط کی صورتحال سے واقف کرایا۔

TOPPOPULARRECENT