Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / متوفی کے خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم

متوفی کے خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم

یلاریڈی /16 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم علاقہ سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس رکن ایک سڑک حادثہ میں فوت ہونے پر متوفی کی بیوی انجماں کو یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے حیدرآباد میں اپنے مکان پر دو لاکھ روپئے کا امدادی چیک حوالے کیا ۔ ٹی آر ایس پارٹی رکن راملو کی چار ماہ قبل سڑک حادثہ میں موت واقع ہوئی تھی ۔ اس موقع پر ZPTC مسٹر نارائنا بھی موجود تھے ۔ منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے متاثرہ خاندان کو بھی رکن اسمبلی مسٹر رونت ریڈی نے ایک لاکھ روپئے کا چیکس حوالے کیا ۔ موضع سے تعلق رکھنے والا جاوید علی 48 سالہ چھ ماہ قبل سعودی عرب میں فوت ہوگیا تھا ۔ جس پر وزیر اعلی این آر آئی ریلیف فنڈ کو درخواست کرنے پر امداد منظور کی گئی ہے ۔ محترمہ آسیہ معید لنگم پیٹ منڈل پریشد صدر نے مزید بتایا کہ متوفی کی بیوی رضوانہ بیگم کو یہ چیک حوالے کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT