Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / متھالی بدستور نمبر ون کھلاڑی

متھالی بدستور نمبر ون کھلاڑی

دوبئی۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر فائز ہے۔ انگلینڈ کے خلاف حالیہ منعقدہ تین مقابلوں کی سیریز میں ہندوستانی ٹیم کو 0-2 کی ناکامی ملی ہے لیکن ابتدائی دو مقابلوں میں بالترتیب 34 اور 30 رنز اسکور کرتے ہوئے میتھالی راج اپ

دوبئی۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر فائز ہے۔ انگلینڈ کے خلاف حالیہ منعقدہ تین مقابلوں کی سیریز میں ہندوستانی ٹیم کو 0-2 کی ناکامی ملی ہے لیکن ابتدائی دو مقابلوں میں بالترتیب 34 اور 30 رنز اسکور کرتے ہوئے میتھالی راج اپنے پہلے مقام کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ان کی ساتھی کھلاڑی سمرتی مندھنا جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف 32 اور 74 رنز کی اننگز کھیلی ہیں ، وہ ان مظاہروں کی بدولت 23 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے کریر میں بہترین 40 واں مقام حاصل کرلیا ہے۔ انگلینڈ کی کپتان چارلوٹ ایڈورڈس جنہوں نے اپنی ٹیم کی کامیاب قیادت کی ہے، وہ پانچ مقامات کی چھلانگ کے ساتھ دوسرے مقام پر پہنچ چکی ہیں۔

سائنا کی ورلڈ چمپین میں پیشقدمی
نئی دہلی۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کے نمبر ایک بیاڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال اور کے سریکانت نے ہندوستانی اُمیدوں کو ورلڈ چمپین شپ میں برقرار رکھا ہے۔ سائنا نہوال نے روسی کھلاڑی نتالیہ پرمینووا کو21-11 ، 21-9 سے شکست دیتے ہوئے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ مرد زمرہ کے مقابلے میں سریکانت نے سالوانیہ کے ایزٹوک اُٹروسا کو 21-11 ،11-21 ، 21-12 سے شکست دی۔ سریکانت کو کامیابی کیلئے سخت جدوجہد کرنی پڑی۔

TOPPOPULARRECENT